آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Spread the love

آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا.اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو  آئی جی گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں