چوہدری سرور کی ق لیگ میں شمولیت چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت اور نظریہ کی فتح ہے۔میڈیا سے گفتگو
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی مسلم لیگ ہاوس لاہور پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا خیر مقدم اور انکے ساتھ تمام ساتھیوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔لاہور مسلم لیگ ہاوس میں مرکزی صدر قائد چوہدری شجاعت حسین ،مرکزی جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ،مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین سندھ صدر و وزیر اعلی مشیر طارق حسن ،مرکزی ترجمان ملک مصطفیٰ اور صوبائی و ضلعی عہدیداران کی بھرپور انداز میں شرکت۔صفدر خان باغی نےکہا سابق گورنر پنجاب چوھدری سرور کی مسلم لیگ ق میں شمولیت قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب کی سیاسی بصیرت اور نظریہ کی فتح ھے۔گزشتہ روز مسلم لیگ ھاوس لاھور پریس کانفرنس میں پورے پاکستان کے صوبوں سے آئے ہوئے کئی سینکڑوں عہدیداران ،ورکرز کی شارٹ کال پر شرکت نے پریس کانفرنس کو جلسے میں تبدیل کردیا۔قائد چوہدری شجاعت حسین، سنیئر نائب صدر چوہدری سالک حسین ،مرکزی رھنما چوہدری شافع حسین، مرکزی جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ، مرکزی ویمن وینگ صدر فروخ آپا ،سابقہ پنجاب گورنر چوہدری سرور ،مرکزی ترجمان ملک مصطفی، سندھ صدر طارق حسن کی قیادت میں مسلم لیگ ق ایک نئے ولولہ ایک نئے جذبے کے ساتھ پورے پاکستان میں بڑی قوت بن کرابھر کر نظر آئی گی انشاءاللہ ۔ملک میں بیشتر سیاسی جماعتوں کے دور اقتدار کا سورج غروب ہونے جا رہا ہے اب قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی حقیقی سایسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کا سورج طلوع ھو رہا ہے۔پاکستان کہ سالمیت بقا ترقی و خوشحالی کے عظیم مقصد کے کاروں کی قیادت و کمان قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب کرینگے انشاءاللہ۔ صفدر باغی نے کہا کہ بہت جلد پاکستان مسلم لیگ ق میں بہت بڑی اہم سیاسی شخصیت جوک در جوک شامل ہونے جارہی ھیں۔
