ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت وللہ فلاحی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی لینڈ کو قانونی طور پر مالکانہ حقو ق دینے کے لئے صوبائی حکومت کا ریفارمز ایکٹ کی تیاری

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت وللہ فلاحی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی لینڈ کو قانونی طور پر مالکانہ حقو ق دینے کے لئے صوبائی حکومت کا ریفارمز ایکٹ کی تیاری لینڈ مافیا کے خلاف بڑی پیش رفت ہے عوام کوگلگت بلتستان میں موجود بنجر اور خالصہ سرکار اراضی کا ملکیتی حقوق دینے کے لئے صوبائی حکومت کے ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے مقامی انتظامیہ نے اس سلسلے میں تمام اضلاع میں عوام کے ساتھ مشاورت جاری ہے حکومت چاہتی ہے کہ بنجراراضی کے تقسیم کا عمل شفاف بنانے کیلئے عوام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مشاورت کی جائے، اس سلسلے میں ضلع گلگت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی مشاورت کا عمل جاری ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران حکومت کے جانب سے اٹھائے جانے والے مثبت پہلو کو ملوحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوام کو آگاہی دیں، قانون کے حتمی تیاری کے مراحل کے دوران بھی آپ لوگوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے رو ز عوامی ایکشن کمیٹی سید یعسوب الدین گروپ اور فد حسین گروپ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ نئے قانون سے متعلق آگاہی دینا ہے تاکہ حقداروں کو انکا حق ملے، قبضہ مافیا سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھڑائی جا رہی ہے مزکورہ ایکٹ کے تحت عوامی اراضی پر غاصبانہ قبضے کو ختم کرایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا ہے عوام الناس کا بڑا اور درینہ مطالبہ تھا جس کے حل کے لئے صوبائی حکومت نے لینڈ ریفارمز ایکٹ بنانے کا اعلان کیا اب جبکہ ایکٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے زیادہ سے زیادہ عوامی رائے کو شامل کرنا ہے جوکہ گلگت بلتستان کی لینڈ کو گلگت بلتستان کے عوام الناس میں تقسیم کرنے میں مدد مل سکے گی اور گلگت میں رہائش اور پشتنی باشند گان کو انکا حق مل سکے گا اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے ہیں اُن کا حقو ق اُن کے اضلاع میں ہو گا اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر کرائے گئے انتقالات کی چھان بین کے بعد جعلی انتقالا ت منسوخ کریں گے۔ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ لینڈ مافیا کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر عوامی زمینوں کو عوام میں تقسیم یقینی بنایا جاسکے۔ اس سے قبل ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرنے اجلاس کے شرکاکے سولات کا جوابات بھی دئے، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت عارف حسین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ، بنجر زمینوں کے تقسیم کا مقصد حکومت کایہی ہے کہ انہیں آباد کیا جائے اور زراعت کو ترقی دیکر علاقے میں گندم، مکئی، سبزی اور دیگر فصلوں سے یہاں کی ضرورت کو پورا کیاجاسکے، اگر ہم اپنی زرعی مقاصدکے حصول میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ہم کبھی بھی خوراک کی قلت سے دوچار نہیں ہونگے، چونکہ مستقبل میں ہمیں خورا ک کے حصول میں بڑے چیلنجز آسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبات کی روشنی میں حکومت نے سنجیدہ اقدامات شروع کردئے ہیں لینڈ ریفارمز ایکٹ قانون کے بننے سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے دونوں گروپوں کے قائدین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے لینڈ ریفارمز ایکٹ کے مثبت پہلووں کو اجاگر کرنے کا اعادہ کیا، بعد ازاں قائدین نے ایکٹ کی جان کاری کیلئے مزید مشاورتی عمل جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا، انکا کہنا تھا کہ عوامی مسئلہ ہے اس لئے عوام سے رائے لینے کے بعد ہی ہم لوگ کوئی لائحہ عمل طے کریں گے کیونکہ خالصہ سرکار اراضی کے مالکانہ حقوق کیلئے بنجر زمینوں کی آباد کاری کیلئے سب سے پہلے عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماوں نے اپنے پلیٹ فارم سے اجاگر کیا تھا، ہم مجوزہ ایکٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں