۔جہلم(اختر شاہ عارف) سی ڈی سی المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔ جس میں باہمی مشاورت سے یوم پاکستان اور محفل مشاعرہ کو 20 مارچ کروانے کی حتمی تاریخ رکھ دی گئی۔ 23 مارچ کے حوالہ سے تقریب کے مہمان خصوصی راجہ ظفر اقبال ممبر پنجاب بار کونسل ، صدارت شیخ اکرام الحق صدر جہلم بارایسوسی ایشن جبکہ مہمان اعزاز شاہد ارباب کیانی جنرل سیکڑیری جہلم بار ایسوسی ایشین ہوں گے۔مقامی شعرا پناا پنا کلام بھی پیش کریں گے جبکہ سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی قبل از رمضان المبارک 200 مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک راشن پیکج بھی تقسیم کیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد تنویر، ڈاکٹر محمد اسد مرزا، چوہدری جاوید اقبال، سیدہ شاہدہ شاہ ،محمد امین میر،میجر (ر)زرگون گل ، شاہد جلیل سیٹھی ، کرنل (ر) عبید مرزا، ارشد محمود مبارک، محمد ارشد احمد مرزا، سید اختر علی شاہ،سید مظہر عباس نقوی اور احسان شاکر موجود تھے۔
