وزیرآباد -( رپورٹ طارق ملک ) انسانیت کی معراج حاصل کرنے کے لئے تعلیمی اصلاحات کو رواج دینے کی ضرورت ھے. نظریاتی اساس کی ترویج مسقبل کی روشن خیال نسل تیار کرنے میں معاون ثابت ھو گی. مادی منفعت سے بالا تر سوچ ہی تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کر سکتی ھے. ان خیالات کا اظہار ایس زیڈ الہی ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین سیٹھ اسد الہی نے ماڈل سکول وزیرآباد میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات و اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے کیا. صدر تقریب پرنسپل میجر”ر” طارق محمود اور ایڈمن آفیسر سعدیہ ملک نے اپنے خطابات میں کہا کہ مشنری جزبے سے کام کرنے والے ادارےجدید علوم سے آراستہ نسلیں تیار کر کے قومی خدمت کا لازوال فریضہ سر انجام دے رھے ہیں.اور حکومت کو تعلیمی شعبے میں مثبت پالیسیوں کو فروغ دیکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے. اس موقع پر سالانہ امتحانات اور دیگر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء طالبات اور اساتذہ میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کی گئیں. کلاس ششم کے ہونہار طالب علم محمد کاشف جاوید ملک کو سلیش آف آنر اور خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا.
