آستانہ عالیہ حاجی پیر محمد بخش چشتی پر تکمیل حفظ قرآن تقریب کا انعقاد معززین علاقہ سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

Spread the love

ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قدیم و دنیا کے مشہور ترین شہر ہڑپہ سے ملحقہ خانقاہ حضرت باباجی پیر اللہ یار چشتی صابری فاروقی نور اللہ مرقدہ پر واقع ادارہ العربیہ اسلامیہ پبلک سکول و مدرسہ مسجد الرومی والسنان میں عظیم الشان تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی، سماجی، صحافی برادری سمیت دیگر معززین علاقہ و مریدین وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید فرقان حمید سے قذری حضرت علامہ رمضان عارف صاحب نے کیا اور نبی پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے نعت رسول مقبول کاشرف حضرت علامہ قاری محمد حسین صاحب نے حاصل کیا۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ قاری پیر ابوزر چشتی صاحب، اور حضرت علامہ مولانا قاری غلام مصطفی باروی نے کیا۔ قرآن پاک حفظ کرنے والے پچوں کی دستاربندی بدست حضرت باباجی حاجی پیر عبد المجید چشتی وحضرت استاد محترم پیر عبد الحمید وٹو نے کروائی۔ مقدس محفل کی نقابت کے فرائض مدثر حسین چشتی نے ادا کیے۔ محفل کے اختتام پر شرکاء کے لیے وسیع لنگر تقسیم کیا گیا۔ محفل کے انعقاد کے لیے پاکستان بھر سے معززین نے شرکت کی۔اور ادارہ کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں