سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا اجلاس۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم کا اجلاس آج مقامی ہوٹل شیخ چرغہ ہاؤس مشین محلہ نمبر 3 میں منعقد ہوا۔جس کا اہتمام محمد سمیع اللہ ڈسٹرکٹ کوارڈینٹراور راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائزر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک نے کیا تھا۔اس اجلاس کے مہمانِ خصوصی کاشف اسلام قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 26 تھے دیگر شرکاء میں، سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک،ڈاکٹر انوار احمد قریشی،نورالعین قریشی،عدنان علی مونن،وقاص محمود بھٹی،آصف خٹک،خادم حسین،نوشین فائق،تانیہ پروین،فرزانہ ابرار،سونیارفیق،جبین آزاد اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اس اجلاس میں مختلف تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیئے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔اجلاس کے مہمانِ خصوصی کاشف اسلام قریشی نے اپنے مکمل تعاون کا بھر پور یقین دلاتے ہوئے کہا۔کہ وہ سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کی سکولوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیئے اپنی پوری کوششیں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔اور اس معاملے میں وہ حکومتی منتخب نمائیندوں،سینٹ اور وفاقی و صوبائی وزیرِ تعلیم کے پاس بھی جانا پڑا تو وہ دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اصل مسلئہ ہیلتھ اور تعلیم کا ہے۔ہمیں یہ دونوں مسلئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں