اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ، رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کا دورہ چین بہت اہم ہے،جانا وزیرخارجہ کو چاہیے تھا۔ دیوالیہ ریاست کو کیا اور کہتے ہیں سیاست دائو پر لگا دی۔ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اورعوام کو حکومت نے تباہ و برباد کر دیا ،عوام قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں مل رہی،یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے۔50 فیصد مہنگائی بڑھا دی ہے ،اسحاق ڈار کی حساس تقریر کو قوم کے سامنے رکھا جائے، بھوکے مر جائیں گے قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے ،ان کے ریلیف دینے کا نام عوام کو تکلیف دینا ہے آپ سات سمندر پار خیرات کیلئے جا رہے ہیں اور تبدیلی آپکے پڑوس میں آگئی۔
