سودی نظام مسلم قوم کی جڑیں کھوکھلی کر رھا ھے،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب

Spread the love

وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف ) سودی نظام مسلم قوم کی جڑیں کھوکھلی کر رھا ھے.مواخات کی روائت حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کا باعث بنے گی.رنگ و نسل کے امتیاز سے بالا تر ہو کر انسانی خدمت اسلام کی اصل روح ھے.جہالت غربت اور بے انصافی کا ناسور پاکستانی قوم کو گھن کی طرح چاٹ رہا ھے. قیام پاکستان کا پس منظر پورے عالم میں توحید کے نظام کا پرچارک ھے. ان خیالات کا اظہار اخوت فاونڈیشن کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوھدرہ وزیرآباد میں تقسیم انعامات اور یوم والدین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا. انہوں نے بتایا کے اسلامی اصولوں پر مبنی مواخات کے نظام کے تحت 50لاکھ خاندان 200ارب کے بلا سود قرض کی بدولت اپنا معاشی نظام بہتر بنا رھے ھیں.اور مسلم ھینڈز تعلیم کے شعبے میں عملی جہاد کے ذریعے جہالت کے خاتمے میں مصروف ھے. صدر تقریب مسلم ھینڈز انٹرنیشنل برطانیہ کے بانی چئیرمین سید لخت حسنین ستارہ امتیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کا درد رکھنے والے افراد روشن ستاروں کی مانند ھیں جن کی ضیاء سے مایوسی کے گھمبیر اندھیروں میں ڈوبی قوم کے روشن مسقبل کی امید وابستہ ھے اور مسلم ھینڈز غریب پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اور طالبات کو اعلی جدید علوم سے آراستہ کرکے مسلم قوم کی عظمت گم گشتہ کی بحالی کے لئے سر گرم عمل ھے.ممتاز صعنت کار اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے چئیرمین خواجہ مسعود اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ طبقاتی نا ہمواری کے سبب کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ھیں. تقریب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اقبال یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ اسلامیات کے چئیرمین ڈاکٹر محمد شعیب عارف مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر مستنصر علی گوندل نے بھی خطاب کیا.تقریب میں ممتاز روحانی پیشوا پیر سید محمد صفی اعظم چن پیر ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل منظور احمد مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور مینجر ایجوکیشنل پراجیکٹس میر امان ہنزئی محمد آصف کلیر رحان طاہر سید خالد شاہ واجد نعیم طارق ملک اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی. سکول کے بچوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور مہمان شخصیات نے سالانہ امتحان نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں امتیازی پوزیشن کے حامل سٹوڈنٹس اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے. مسلم ھینڈز کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات نجیب اللہ ملک صحافت محمد جمیل چیمہ انسداد منشیات نجیب اللہ بٹ تعلیم قاری ذیشان عزیز کیلی گرافی اور ڈاکٹر محمد یوسف میڈیکل کو خصوصی ایوارڈ دئے گئے.کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور اور پراجیکٹ مینجر امجد محمود ص

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں