
جہلم(اختر شاہ عارف) دانتوں کی حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام المرکزجہلم میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا کی زیرِ نگرانی فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اسد مرزا ڈینٹل سرجن نے اس کیمپ میں آنے والے بہت سے افراد کے دانتوں کا فری معائینہ کیا۔اور ضروت مندوں میں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔اس ڈینٹل کیمپ میں آنے والوں میں مختلف سکولوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کیمپ کے شرکاء سے کہا۔کہ ہمیں اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئیے۔کیونکہ کھانا کھانے کے بعد دانتوں میں خوراک کے جو ذرات پھنس جاتے ہیں۔وہ نہ صرف منہ میں
بدبو پیدا کرتے ہیں۔بلکہ مختلف بیماریوں کا باعث بھی بنتے ہیں۔اس موقع پر کیمیونٹی ڈویلپمنٹ جہلم (CDC) کونسل
کی طرف سے تنظیم عمل جہلم
(بلڈبنک)کو
تھیلیسیمیا کے حوالے سے مبلغ بیس ہزار روپے کے عطیئے کا چیک تنظیم عمل کے صدر جناب ڈاکٹر شاہد تنویر صاحب کو پیش کیا۔ فری ڈینٹل کیمپ میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا، ۔ڈاکٹر شاہد تنویر ۔شاہد جلیل سیٹھی۔کرنل(ر) محمد عبید مرزا ۔ اور امین میر کے علاوہ کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل جہلم کے دیگر عہدیداران و ممبران کے علاوہ دیگر افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
