پاکستان کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو اسکے قیام کے مقاصد یعنی اقبال و قائد کے خوابوں کی عملی تعبیر کی ضرورت ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا نے کہا کہ ہم میں سے کون نہیں جانتا کہ 23 مارچ مملکت خداداد پاکستان کی تاریخ میں کس اہمیت کا حامل دن ہے یہ اہم ترین تاریخ دراصل وطن عزیز کے دنیا کے نقشے پر ابھرنے کے خدوخال ترتیب دینے کی تاریخ ہے یہ تاریخ اس قرارداد کے منظور ہو جانے کی تاریخ ہے جس کے صرف سات سال بعد ہی برصغیر کے مسلمانوں نے عملا ہندوؤں کے تعصب، تنگ نظری اور انگریزوں کی تکالیف اور ظلم و زیادتیوں سے نجات حاصل کر لی۔آج کے دن ضرورت اس امر کی ہے کہ اکابرین قوم نئی نسل کو بتائیں اور سمجھائیں کہ اس قرارداد کا ماخذ کیا تھا مفہوم اور مقاصد کیا تھے تا کہ وہ صحیح معنوں میں تاریخ پاکستان کی تفصیل سے آگاہ ہو سکے اور وطن عزیز کو قائد کے اقوال اور اقبال کے افکار میں ڈھالنے کا چارہ کرے اس مملکت خداداد کو آج اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو اس کے قیام کے مقاصد یعنی اقبال و قائد کے خوابوں کی عملی تعبیر کی ضرورت ہے جن کو اپنانا اس مملکت خداداد کی بقاء و استحکام و سلامتی کیلئے از حد لازم ہے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اکرام الدین نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ کوئی بھی اس سے اتفاق نہیں کرے گا ہم نے یہ وطن ہر گز اس لئے حاصل نہیں کیا تھا کہ بھیڑیوں کے سپرد کر دیا جائے سیاسی گرووں اور انکی چالوں نے اسے کہاں سے کہاں پہنچا دیا جو قابل افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش اور اقتدار و طاقت کے بھوکے سیاست دانوں اور حکمرانوں کو اس ملک کے عوام سے زیادہ اپنے اقتدار و طاقت و اختیار یعنی کرسی کی فکر لاحق ہے ورنہ اس ملک کو ایک متفق آئین مل چکا ہے جس کو سبھی مانتے ہیں اگر اس آئین پر عمل کیا جائے تو جمہوری انداز میں ہی مملکت کا کاروبار چلنا چاہیے جسے سبھی قبول کریں اور بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملک کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
