
جہلم(اختر شاہ عارف)23-مارچ کے حوالے سے کمیونٹی ڈویلمنٹ کونسل(سی ڈی سی)المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام ایک تقریب اور ملی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانِ خصوصی راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و ممبر پنجاب بار کونسل تھے۔جبکہ اس تقریب کے صدر اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل ایسوسی ایشن جہلم اور مہمان اعزاز ارباب شاہد کیانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کونسل ایسوسی ایشن جہلم تھے۔دیگر شرکاء میں چوہدری جاوید اقبال (سرپرست سی ڈی سی) ڈاکٹر شاہد تنویر صدر سی ڈی سی المرکز جہلم۔ شاہد جلیل سیھٹی جنرل سیکرٹری سی ڈی سی المرکز سیدہ شاہدہ شاہ (چئیر پرسن خواتین ونگ)
مسز فلک ناز سیٹھی ،عائشہ نور، شہر بانو،شکیلہ،مسز نجمہ ، پروفیسر قدرت علی سیالوی،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان،محمد ارشد احمد مرزا
محمد امین میر ،احسن رضا مبارک ،ارشدمحمود مبارک، پرنسپل زاہد حسین ساہی،میاں نعیم بشیر،استاد عبد الرحمن مانی،محمد احمد جمیل،سید اختر علی شاہ، وکلاء و طلباء اور شہر بھر کے مختلف طبقہ فکر کے کثیر افراد شامل تھے۔راجہ خرم نثار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جوائینٹ سیکرٹری و چیئرمین سپورٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار جہلم سمیت تمام مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ برسوں پہلے آج ہی کے دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی۔جس کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا تھا۔آج پھر اسی جوش و جذبے اور ملی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔تاکہ پاکستان کو درپیش مسائل سے بہ احسن نمٹا جا سکے۔جہلم کے شعراءاحسان شاکر،اختر شاہ عارف،جنید رؤف جنجوعہ اور اقبال ناظر نے وطن کی محبت سے سرشار ہو کر اپنا اپنا کلام پیش کیا۔میجر(ر)ذرغون گل خان اور احسن رضا مبارک نے مختلف شعراء کا کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں آئے ہوئے ایک نو عمر بچے محمد موسیٰ شہزاد نے پیانو پر قومی ترانے کی دھن بجا کر تمام حاضرین کو محظوظ کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی،مہمان اعزاز اور صدر تقریب کو کتب کے تحائف پیش کیئے گئے۔تقریب کے اختتام سے پہلے ڈاکٹر شاہد تنویر صدر سی ڈی سی المرکزجہلم نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ اسکے بعد تمام حاضرین کو پر تکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ
پر وقار تقریب دعاۓ وطن اختتام پذیر ہو گئی۔
