اس مبارک مہینے کا ذکر قرآن میں آتا ہے یہ رحمتوں برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہے۔چیف آفیسر ضلع کونسل
جھنگ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ حافظ خالقداد گاڑا نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے درواز ے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کو تین عشروں میں تقسیم کرتے ہوئےفرمایا اسکا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ نجات کا ہے یعنی جہنم کی آگ سے آزادی کا ہے ماہ صیام کی برکتوں میں سے ایک ایسی عظیم الشان رات بھی ہے جو اس کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں آتی ہے اور جو لیلۃ القدر‘ کے نام سے موسوم ہے اس کے متعلق قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے کہ وہ ہزار راتوں سے بہتر ہے اس رات اللہ تعالیٰ ساتویں آسمان سے پہلے آسمان پر آ جاتا ہے اور فرمایا جاتا ہے کہ ہے کوئی پکارنے والا جس کی میں پکار سنوں ہے کوئی توبہ کرنے والا جس کی میں توبہ قبول کروں ہے کوئی دعا کرنے والا جس کی میں دعا سنوں اس سے رمضان کی اس رات کی عظمت کا انداز ہ ہو جاتا ہے کہ وہ کس قدر اہمیت کی حال ہے ہمیں اس مہینے کی ایک ایک گھڑی کی قدر کرتے ہوئے عبادت کے ساتھ اپنی اصلاح کرتے ہوئے گزارنا چاہیے اس میں جب انسان روزہ رکھتا ہے تو وہ روزہ اس کی نہ صرف اس کی صحت جسمانی کے لیے مفید ہوتا ہے بلکہ اس کے اندرونی اعضا ء کی صفائی بھی کر دیتا ہے یعنی رمضان میں روح کے ساتھ ساتھ جسمانی صفائی بھی میسر ہوتی ہے یہ ایک طرح کا کریش کورس ہے جو انسان کو باقی کے پورے سال کے لیے چاق وچوبند کر دیتا ہے.
