انسانیت کیلئے پیٹر ریگی کی لازوال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔غیر ملکی تارکین وطن کی میڈیا سے گفتگو
سیسلی(چیف اکرام الدین)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی کے شہر سیسلی کلتانسیتہ میں معروف و مقبول کرسچین کمیونٹی کے مزہبی پیشوا پیٹر ریگی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے انہوں نے ہمیشہ انسانیت کی بقاء کیلئے جو جدوجہد کی ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انسانیت کیلئے انکی لازوال خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ غیر ملکی تارکین وطن کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔سیسلی میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا پیٹر ریگی کو انسانیت کی لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر مزہبی پیشوا پیٹر ریگی نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن و مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔کیونکہ انسانیت کی خدمت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے ۔
