کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید قائد اعظم سٹیڈیم میں بھگدڑ سے ایک عورت کے جاں بحق ہونے سے فوری موقع پر پہنچ گئے

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید قائد اعظم سٹیڈیم میں بھگدڑ سے ایک عورت کے جاں بحق ہونے سے فوری موقع پر پہنچ گئے۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے بتایا کہ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے رش پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا تقسیم مراکز پر رش کنٹرول کرنے کے لئے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ مراکز پر وافر آٹا دستیاب ہے، عوام رش سے پرہیز کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سستا آٹا ایپ کے ڈاؤن ہونے سے آٹا کی تقسیم معطل ہوئی ہے لیکن آٹا کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی اور ہر مستحق کو آٹا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے زخمیوں کی عیادت کے لئے ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی عورتوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں