چیف اکرام الدین کا افغان دارالحکومت میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت۔

Spread the love

انسانیت کے بے گناہ قتل عام کے روکھ تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔انٹرنیشنل جرنلسٹ ائی ایچ آر سی

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے انٹرنیشنل صحافی چیف اکرام الدین نے کہا کہ پڑوسی ملک افغان دارالحکومت میں دہشت گردوں کی طرف سے خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جب تک افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افراد کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک افغانستان اور پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال ناممکن ہے۔پاکستان اور افغانستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان اور افغانستان دونوں پڑوسی اور دونوں اسلامی ممالک مل جل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کریں۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے انٹرنیشنل صحافی چیف اکرام الدین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ انسانیت کی بقاء کیلئے جدوجہد ہم سب کی ا ذمہ داری ہے اور انسانیت کی تذلیل کیخلاف آواز اٹھانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمیوں کو صحت یابی نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں