اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت نصیب فرمائے اور زخمیوں کو صحت یابی نصیب کرے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ افغانستان میں وزرات خارجہ کے دفتر کے سامنے خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے متحد و متفق ہونے کی ضرورت ہے۔انسانیت کے قتل عام میں ملوث افراد کیخلاف آواز اٹھانا وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ہو سکے. انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی خودکش دھماکے میں شہید افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمیوں کو صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین
