گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے نگرانی میں رمضان شکایات سیل کونٹر لگ گئے شہر کے مصروف ترین بازاروں، مارکیٹوں، اور چوراہوں میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کے سرکردگی میں رمضان شکایات سیل کونٹرز میں بلدیہ سٹاف عوامی شکایات درج کررہے ہیں، شکایات پر فوری کاروائی کی جارہی ہے، شکایات سیل میں عوامی شکایات درج کرنے والے بلدیہ کا سینئر سٹاف مالک اشدر کا کہنا ہے کہ اب تک دو ہزارسے زائد شہریوں نے اپنی شکایات درج کرائیں ہیں، عوام کی سب زیادہ شکایات خود ساختہ مہنگائی ہے، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہی کیا جارہا ہے جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے، ہم لوگ فوری شکایات کو تحریری شکل میں چیف آفیسر اور ایڈ منسٹریٹر تک پہنچاتے ہیں جس پر فوری کاروائی کیلئے انسپیکشن ٹیمیں کاروائی کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے خصو صی ہدایات پر عوامی سہولت کیلئے جوٹیال بس سٹینڈ اور گھڑی باغ شکایات سیل قائم کردئے گئے ہیں جوکہ دفاتر اوقات میں عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے
