اریب احمد مختار نے کہا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آونگا

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آاونگا، شہری اپنی شکایات شہر کے مختلف جگہوں میں قائم شکایات سیل میں اپنی شکایات درج کرائیں، مہنگائی مافیا کو لگام دینے کیلئے رمضان شکایات سیل اہم کردار ادا کرر ہا ہے تاجر اشیائے کو سستا نہیں کرسکتے ہو تو مہنگا بھی نہ کریں، کم منافع کھائیں اور روزہ داروں پر رحم کھائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، واضح رہے اس سے قبل، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، مجسٹریٹس احمد اقبال، عالم حسین، شیر باز علی نے اپنے اپنے ٹیموں کے ساتھ جوٹیال سے لیکر پونیال روڈ تک مارکیٹ چیکنگ اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے کاروائیاں کیں، کاروائیوں کے دوران متعد د خلاف ورزی کرنے والے دکاندار، قصائی، پولٹری مالکان، سبزی فروش منڈی والے نرغے میں آئے، چھاپہ مار ٹیموں نے جرمانوں کے ساتھ موقع پر محتاط رہنے کیلئے احکامات دئے، ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کیلئے میونسپل انسپکشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، جہاں کہیں سے بھی شکایات ہونگی الفا کنٹرول نمبر 05811-920724 پر اطلاع دی جائے۔ تاکہ فوری کاروائی کرکے انتظامی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو موقع پر سزا دی جاسکے گی۔ واضح رہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے پولٹری، زندہ مرغیوں اور چکن کے گوشت کے قیمتوں میں کافی استحکام آیا ہے جوکہ روزانہ نرخنامے کو مقرر کرکے جاری کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں