گلگت (پ ر) فوڈ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت راشد حسین قاسمی نے کہا کہ گلگت میونسپل حدود میں زیادہ تر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی کے جانب سے اجازت پرمبنی کوکنگ آئل، ڈالڈہ اور اشیائے خور دنوش کی خرید و فروخت کی اجازت دی جاتی ہے مشکوک اشیائے کی خرید وفروخت پر پابندی عائد ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات پر 3 ماہ اور 6 ماہ بعد مارکیٹ سے آئیل کی سمپلنگ ہوتی ہے جوبھی آئیل یا ڈالڈہ اور گھی غیر معیاری ہونے کی اطلاع موصول ہوتی ہے اسکا سمپل لیکر فوڈ ٹسٹنگ لیبارٹری NIH اسلام آباد بجوادیا جاتا ہے، ٹیسٹ رپورٹ غیر معیاری ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے تو اس پر فوری پابندی عائد کردی جاتی ہے اس سلسلے میں حال ہی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے منظوری سے تقریباٌ 74 اقسام کے اشیائے خوردنوش پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس میں زیادہ تر کوکنگ آئیل، مختلف اقسام کے ڈالڈہ وغیرہ شامل ہے گلگت مارکیٹ میں ہمارے ریکارڈ کے مطابق غیر معیاری کوکنگ آئیل اور ڈالڈہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے، سوشل میڈیا اور مقامی اخبارات میں غیر معیاری کوکنگ آئیلز کی موجود گی کا دعوےٰ تو کیا جاتا ہے مگر کوئی بھی ثابت نہیں کرسکتا کہ فلاں دکاندار کے پاس غیر معیاری کوکنگ آئیل کا سٹاک موجود ہے گلگت بلتستان میں فوڈ اتھارٹی نہ ہونے کے باعث مشکلات ضرور ہیں مگر ہم نے میونسپل ایریاکو غیر معیاری کوکنگ آئیل کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا ہے ہمارے پاس باقاعدہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور خیبر پختون خواہ اتھارٹی کے جانب سے فراہم کی جانے والے معیاری کوکنگ آئیل، ڈالڈہ او ر دیگر اشیائے خوردنوش کی لسٹ موجود ہے عوام سوشل میڈیا اور مختلف مقامی اخبارات میں شائع ہونی والے جھوٹے افواہوں پر کان نہ دھریں، جو بھی شکایت ہے الفا کنٹرول پر اطلاع کریں، فوری طور پر کاروائی کی جائے گی، انہوں نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے استدعا کی کہ وہ تحقیقی رپورٹنگ کریں ٹیبل سٹوریا ں نہ بنائیں، ثابت کریں کہ فلاں دکاندار غیر معیاری کوکنگ آئیل، ڈالڈہ اور دیگر اشیائے خوردہ نوش کے کاروبار میں ملوث ہے، ضلعی انتظامیہ مزکورہ رپورٹر کی حوصلہ افزائی کرے گی، ہمیں روایات سے ہٹ کر تنقید برائے اصلاح، تحقیقاتی اور مزاحمتی رپورٹنگ کی ضرورت ہے امید ہے صحافتی برادری معاشرتی مشکلات اورمسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
