سیکیورٹی اہلکاروں کی غفلت سے کمرہ عدالت میں خونی واردات، تین افراد کے قاتل کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) سیکیورٹی اہلکاروں کی غفلت سے کمرہ عدالت میں خونی واردات، تین افراد کے قاتل کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا. تفیصلات کے مطابق نصیر پرویا تھانہ احمد نگر کے علاقہ کیلاسکے اور گل والا میں دو مختلف وارداتوں کے دوران تین افراد کو قتل کرنے کے بعد گذشتہ 11 سال سے مفرور تھا چند روز قبل پولیس نے ملزم نصیر پرویا کو گرفتار کر لیا آج پولیس ملزم نصیر کو ریمانڈ کے لئے جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد لیکر آئی تو سپیشل مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت میں وکیل یونیفارم میں ملبوس شخص غضنفر نے بھری عدالت میں پستول کے پہ در پہ فائر کر کے ھتھکڑی لگے ملزم کو خون میں نہلا دیا جس سے وہ موقع پر ہی جا بحق ہو گیا موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے حملہ آور غضنفر کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا عدالتی سیکیورٹی اہلکاروں کا موقف ہی کہ حملہ آور نے وکیل کا یونیفارم پہن رکھا تھا اس لئے اسی تلاشی نہ لی جاسکی اور وہ اسلحہ لیکر کمرہ عدالت میں داخل ھو گیا اور جیب سے پستول نکال کر اچانک فائرنگ کر دی. پولیس نےگرفتار حملہ آور غضنفر کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ھے.مقتول نصیر پرویا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد پہنچا دیا گیا ھے.یہ امر قابل ذکر ھے کہ قبل ازیں بھی جوڈیشل کمپلیکس میں قتل لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر سیکیورٹی اہلکاروں کی غفلت اور لا پرواہی سے آج پھر کمرہ عدالت کے اندر پولیس حراست میں ھتھکڑی لگے ملزم کو قتل کر دیا گیا. بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے صدر رانا خلیل نے اپنے بیان میں جوڈیشل کمپلیکس میں خونی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص حفاظتی نظام کی وجہ سے جوڈیشل کمپلیکس آنے والے عدالتی افسران اہلکاروں وکلاء اور سائیلین کی زندگیاں ہر وقت خطرے سے دوچار ہیں اور ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے جامع حفاظتی نظام ترتیب دینے کی ضرورت ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں