ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ بصارت ساہیوال میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب۔ ہیڈ مسٹریس نبیہہ ضیاء نے نتائج کا اعلان کیا۔ ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق اسسٹنٹ گورنر روٹری کلب چوہدری سلطان محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر الساہی سپیشل ایجوکیشن سنٹر ایم سی سی ساہیوال محمد عصمت بھٹی، صدر ایس ایم سی ملک غلام قادر، سابقہ ایس ایم سی کے صدر ریحان، طلبہ و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے مختلف پروگرامز بھی پیش کئے اور شرکاء سے داد وصول کی۔ ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم اور ہیڈمسٹریس نبیہہ ضیاء نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
