برطانیہ میں برطانیہ کا وزیراعظم بھارتی نژاد ہے اسکاٹ لینڈ کا وزیراعظم پاکستانی نژاد ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کی مختلف درجہ بندی کر دی گئی،مرزا فیصل محمود

Spread the love

مانچسٹر ( چوہدری عارف پندھیر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ آج برطانیہ میں برطانیہ کا وزیراعظم بھارتی نژاد ہے اسکاٹ لینڈ کا وزیراعظم پاکستانی نژاد ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کی مختلف درجہ بندی کر دی گئی ہے اور انتہا دیکھو صیح مردم شماری کرنے سے بھی قاصر ہیں برطانیہ میں ہر سال ہی مردم شماری کا سلسلہ چلتا ریتا ہیں یہی وجہ ہے برطانیہ جیسے ممالک اگلے 25 سے 100 سال تک کی پلاننگ کرتے رہتے ہیں مگر پاکستان میں ارباب اختيار خصوصا سندھ کی حکمراں جماعت کو یہ پریشانی لاحق ہے کہی اس کا اقتدار اس کے ہاتھ سے چھن نہ جائے ۔پہلا اس جماعت نے کوٹہ سسٹم نافذ کیا جس کے جواب میں کراچی میں نفرت اور لسانیت کی سیاست کا آغاز ہوا اسی کے نتيجہ میں لسانی پارٹیاں وجود میں آئی ۔ کیا تقسيم ہند کے وقت مہاجرین صرف سندھ میں آ کر آباد ہوئے تھے ؟ ہر گز نہیں بلکہ اسی طرح وہ پنچاب اور دیگر صوبوں میں بسے تھے مگر پنجاب اور دیگر صوبوں میں بسنے والے میں احساس محرومی اور نفرت نے جنم نہیں دیا کیونکہ وہاں کوٹہ سسٹم نہیں تھا۔ بات یہی ختم نہیں ہوئی اس کوٹہ پر بھی کوٹہ موجودہ سندھ حکومت نے عملا ختم کر دیا گیا ہے ۔ پھر سندھ سرکار نے بلدیاتی اداروں پر شب خون مارا کراچی کے پانی کو کراچی والوں پر ہی بند کر دیا گیا ,کراچی بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اور دیگر بلدیاتی اداروں کو صوبائی حکومت کے ماتحت کر دیا گیا ۔ اٹھارویں ترمیم کے مطابق پی ایف سی ایوارڈ نہیں دیئے جا رہے ۔پہلے بلدیاتی اداروں کے حقوق غضب کئے گئے اور اب صیح مردم شماری نہیں ہونے دی جا رہی کیا کراچی میں کیا صرف مہاجر عوام ہی بستے ہیں ؟ ہر گز نہیں بلکہ کراچی میں تمام صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ بھی بستے کراچی پھیل کر ایک جانب ساحل سمندر دوسری جانب بلوچستان اور تیسری جانب حیدرآباد تک پھیل گیا ہے اس کا واضح ثبوت بحریہ ٹاؤن کراچی جو خود ایک شہر کا روپ دھار چکا ہے مزید آگے بھڑیں تو DHA فیز 9 اور اس کے بعد سینکرڑوں سوسائیٹاں آباد ہو چکی ہیں کراچی میں ہزاروں لمبی لمبی بلڈنگ ظاہر کرتی ہیں کہ کسی بھی طرح کراچی کی آبادی ساڑھے تین کڑوڑ سے کم نہیں ہے تو پھر کیوں کراچی کو کم گننا جا رپا ۔ آج جو مسائل پاکستان کو درپيش ہیں جن میں سیاسی ,معاشی,انتظامی مسائل میں پاکستان الجھا ہوا ہے کیا ایک اور مردم شماری کا مسلہ مزید انتشار پیدا کرنے کا موجوب نہیں بنے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے ارباب اختیار اور ارباب اقتدار صاف اور شفاف مردم شماری کو یقينی بنائیں اور نا صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان میں بسنے والے ایک ایک شہری کو صیح گننا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں