ہندوستان اور مودی سرکار کشمیری عوام اور انسانیت کی دشمن ہے۔ کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار کشمیر میں عوام پر جاری مظالم بند کریں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے کشمیری عوام کا قتل عام و نسل کشی جاری ہے جو اقوام عالم کیلئے افسوس کا مقام ہے کشمیر میں جاری مظالم پر اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے تنظمیں کیوں خاموش ہے کشمیر عوام کا بے گناہ قتل کب تک رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور رہینگے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار اپنا قبلہ درست کرے اور کشمیر میں جاری مظالم اور خون خرابہ بند کرے ہندوستان اور مودی سرکار نے ہمیشہ کشمیری عوام پر مظالم ڈھایے ہے لیکن کشمیر کے عوام اس ظلم کا حساب ایک دن ہندوستان سے ضرور لینگے اور بہت جلد کشمیر اور کشمیری عوام کو ہندوستان اور مودی سرکار کی مظالم سے آزادی ملے گی تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ کشمیری عوام پر جاری مظالم پر ایکشن لیں اور کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے عوام کی جاری نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں تا کہ کشمیری عوام کو ہندوستان کے مظالم سے آزادی مل سکے کوارڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو سکے اور کشمیری عوام کو نجات مل سکے۔