مسجد اقصی پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کا جاری قتل عام بند کریں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصی پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کا جاری قتل عام بند کریں یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے بدھ کے روز احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس فائر کیے اور ہینڈ گرینیڈ کا بھی استعمال کیا جب کہ اس دوران چار فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا جو قابل افسوس و قابل مذمت ہے۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں پر عالم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام سے مطالبہ ہے کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر اواز بلند کریں انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصی میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے جس پر سلامتی کونسل ایکشن لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں