الخدمت ہسپتال چارسدہ میں گزشتہ سال میں 5614 بچوں کی پیدائش ہوئی

Spread the love

انشااللہ مستقبل میں 100 بیڈ پر مشتمل جدید یونت تیار کیا جائے گا جسکے لئے اہل خیر افراد نے آگے آنا ہوگا۔نور حسین ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال چارسدہ

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق الخدمت ھسپتال چارسدہ کا بی او جی “بورڈز آف گورنرز” کا میٹینگ زیر صدارت نورحسین ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال چارسدہ منقعد ہوا جس میں کثیر تعداد میں بی او جی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں سیشن 2022,23 کا رپورٹ پیش کرتے ہوئے الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایک سال میں 5614 بچوں کی پیدائش ہوئی ،محفوظ ڈیلیوری کیسز کی وجہ علاقے میں پیدائش کے دوران ماں اور بچے کی صحت میں پیچیدگی سے بچنے میں کافی بہتری ائی ہیں۔ سال کے دوران جبکہ 70 ﮨﺰﺍﺭ سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا. الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈایڑیکٹر نور حسین نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ہسپتال 24/7 چارسددہ اور دیگر اضلاع کے عوام کو خدمات فراہم کر رہی ہے. گزشتہ سال میں 455 مریضوں کی ایمرجنسی میں اپینڈکس 305 مریضوں کی ہرنیا 260 مریضوں کی پتہ میں پتھری کا اپریشن جبکہ 282 مریضوں کا بواسیر کا اپریشن کیا گیا. الخدمت ہسپتال چارسدہ میں قائم جدید الات پر مبنی EYE ڈیپارٹمنٹ میں 1230 مریضوں کا سفید موتیا کے کامیاب اپریشن کئے گئے جو کہ بغیر ٹانکوں اور درد کے جدید مشین فیکو کے ذریعے سرانجام دیئے گئے. 120 مریضوں کے ENT کی سرجری کرائی گئی. جبکہ جدید اور معیاری الات پر مبنی ڈینٹل یونٹ میں 1500 مریضوں کے ڈینٹل کے پروسیجر مکمل کئے گئے. الخدمت ہسپتال میں لیبارٹری , الٹراساؤنڈ, ایکسرے, EPI, اور نرسری یونٹ سے بھی ہزاروں مریضوں کو فائدہ ہوا ہے. اس موقع پرالخدمت ہسپتال کے ڈایڑیکٹر نے بتایا کہ ہسپتال میں مزید توسیع کی لئے نقشے تیار کئے جا رہے ہے اور انشاء اللہ مسقبل قریب میں 100 بیڈ پر مشتمل جدید یونٹ تیار کیا جائے گا. جسکے لیے اہل خیر افراد نے آگے آنا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں