گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری پر پاکستان ائی ایس آئی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا کے مطابق چیف اکرام الدین کہا کہ انڈین خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی RAW کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری بہترین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ کالعدم بی این اے کے بانی دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری پر پاکستان ائی ایس آئی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان ائی ایس آئی کی بہترین اقدامات سے ہی ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے دہشت گردی کا خاتمہ افواج پاکستان اور پاکستان ائی ایس آئی کا نہیں بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہر پاکستانی کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے اس لئے پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اکرام الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ آپریشن پاکستانی اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور ائی ایس ائی کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور ہمیشہ کھڑی رھیگی۔
