سر سبز وشاداب ماحول صحت مند معاشرے کی علامت ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) سر سبز وشاداب ماحول صحت مند معاشرے کی علامت ھے. آلودگی کے خاتمہ کے لئے شجر کاری کا فروغ قومی ذمہ داری ھے.ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی، ایریا مینجر رانا عمر فاروق ایڈمن مینجر واجد نعیم اور پبلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوھدرہ وزیرآباد میں شجر کاری مہم کے موقع پر کیا پروگرام کوآرڈینیٹر انجینیر طارق محمود نے کہا کہ پودوں کی اولاد کی طرح حفاظت کرنے سے ماحول کو خوبصورت بنایا جا سکتا ھے انہوں نے بتایا کہ موجودہ مہم کے دوران مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں فروٹ گارڈن میں دو سو سے زائد پھل دار پودے لگائے گئے ھیں اور آئندہ سیزن میں ان کی تعداد دوگنا کر دی جائیگی.اس موقع پر بوائز اور گرلز کالجز کے اساتذہ طلباء و طالبات دیگر سٹاف اور معززین علاقہ نے پودے لگائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں