نگران کابینہ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات مئی میں کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔نگران وزیر اطلاعات
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے ملک میں ایک ہی روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا موجودہ سیاسی صورتحال پر اجلاس ہوا جس کی صدارت نگراں صوبائی وزیر مسعود شاہ نے کی۔ کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے کہا کہ نگران کابینہ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات مئی میں کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم پر شدید تحفظات کا اظہارکیا اور ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روزکرانے کا مطالبہ کیا ہے۔فیروز جمال شاہ نے کہا کہ آئین مقدس دستاویز ہے اور آئین کی پاسداری ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات جلد کرانے سے قومی انتخابات پرپنجاب کے نتائج اثرانداز ہونے کے خدشات ہیں، ملک کی تاریخ میں کبھی قومی و صوبائی انتخابات الگ تاریخوں پر نہیں کروائے گئے۔
نگران وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت امن وامان کی صورتحال عام انتخابات کے لیے موزوں نہیں۔