ساہیوال پولیس چوکی ہڑپہ کی بڑی کاروائی کئی من چرس اور ساہیوال افیون برآمد کرکے ملزم گرفتار

Spread the love

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی اور ڈی ایس پی صدر سرکل مختار جوئیہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زید انجم کی زیر نگرانی پولیس چوکی ہڑپہ کی بڑی کاروائی کئی من چرس اور افیون برآمد کرکے ملزم گرفتار

تعینات پولیس چوکی ہڑپہ اے ایس آئی طارق محمود نے ہیڈ کانسٹیبل محمد امجد کمبوہ کانسٹیبل رانا عبدالجبار رانافرحان علی ڈرائیور احسن کے مخبر کی اطلاع پر گاڑی کو روک کر دوران تلاشی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پولیس چوکی ہڑپہ پر تعینات اے ایس آئی طارق محمود ہیڈ کانسٹیبل امجد کمبوہ۔کانسٹیبل رانا عبدالجبار کانسٹیبل رانا فرحان۔ڈرائیور احسن گاڑی نمبری1005/SLG پر معمول کی گشت نزد ٹکر شاہ پھاٹک پر تھے کہ مخبر کی اطلاع پر کرولا کار برنگ سفید 882/pc اسلام آباد ماڈل 2012/13 کو روکا دوران تلاشی گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس اور آفیون برآمد ہوئی گاڑی میں موجود ملزم نے اپنا نام وپتہ محمد شہباز ولد اکرم قوم ملک سکنہ محلہ کوٹ نہال خان رائےونڈ روڈ تحصیل و ضلع لاہور بتایا پولیس چوکی ہڑپہ کے افسران و اہلکاران نے بھاری مقدار میں برآمد ہونے والی تمام منشیات اور ملزم کو گاڑی سمیت اپنی تحویل میں لے ضروری کاروائی کے بعد منشیات کی 9سی جیسی سخت دفعات لگا کر مقدمہ درج کرلیا پولیس چوکی ہڑپہ نے منشیات کے خلاف ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے دبنگ کاروائی کی جسے عوامی و سماجی حلقوں نے خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں