سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد عامر شہرزاد بھدر کی دوران ڈیوٹی اچانک رحلت کے واقع کی انکوائری شروع

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) تحریک انصاف لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں عمران خاں پر قاتلانہ حملہ کے مدعی اور حملہ کیس کے اولین تفتیشی سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد عامر شہرزاد بھدر کی دوران ڈیوٹی اچانک رحلت کے واقع کی انکوائری شروع کر دی گئی ھے.اس سلسلہ میں ایس ایس پی محمد عثمان ایس پی محمد شہباز اور ڈی ایس پی محمد سعید پرمشتمل انکوائری ٹیم نے تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کا دورہ کیا اور ڈیوٹی ڈسپنسر فیض رسول بٹ کا بیان قلمبند کیا .جس نے بتایا کہ 8اپریل کو متوفی ایس ایچ او عامر شہرزاد سینے کی جلن اور گھٹن کے باعث ہسپتال آئے تھے اور طبی امداد کے بعد واپس چلے گئے تھے.جبکہ اس وقت کے ڈیوٹی ڈاکٹرز لقمان اور ذیشان کا عدم موجودگی کی بناء پر بیان ریکارڈ نہ کیا جا سکا.اس موقع پر اسسٹنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منور حسین اور ایس ایچ او سٹی فرخ لطیف موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں