ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا یاد گار چوک اور فریدٹاﺅن کا دورہ،سڑکوں کے کنارے مٹی جمع ہونے پر اظہار ناراضگی ،پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دی جائے اور وقت پر کٹائی بھی کی جائے ،ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت ،پسپ پروگرام کے تحت جاری سیوریج کے منصوبے کی وجہ سے شہر کی بیشتر سڑکیں کھودی گئی ہیں جن سے شہری مشکلات کا شکار ہیں اس لئے ضروری ہے کہ جن سڑکوں پر کام مکمل ہو چکا ہے انہیں فوری مرمت کیا جائے تاکہ شہریوں کو اداروں کی موجودگی کا احساس ہو۔ کمشنر شعیب اقبال سید کا اظہار خیال-اس سے پہلے اپنے دفتر میں پسپ پروگرام پر عملدر آمد کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ٹھیکیداروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہو ں نے کہا کہ شہری منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں جن سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ پائپ بچھانے کے ساتھ ساتھ سڑک کی مرمت بھی یقینی بنائی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر دیوان ،سٹی مینجر پسپ محمد اسجد علی اور سی او میونسپل کارپوریشن کاشف محمود سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بتایا کہ مڈھالی روڈ پر 72انچ سیوریج پائپ بچھانے کا71فیصد کام مکمل ہو گیا ہے اسی طرح فرید ٹاﺅن میں 18انچ پائپ بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب21انچ پائپ بچھانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ پاکپتن روڈ پر 72انچ پائپ بچھانے کا 26فیصد اور عارف والا روڈ پر 33انچ پائپ بچھانے کا کام81فیصد مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ جی ٹی روڈ لاہور سائیڈ پر 21انچ پائپ بچھانے کا کام 63فیصد مکمل ہو چکا ہے اور ان تمام منصوبوں پر کام کو مزید تیز بھی کروایا گیا ہے تاکہ انہیں ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔
