سیوریج منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی سی جی کارپ نے تمام منصوبہ15دسمبر تک مکمل کرنے کی یقین دہائی کرا دی

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ساہیوال شہر میں پسپ پروگرام کے سیوریج منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی سی جی کارپ نے تمام منصوبہ15دسمبر تک مکمل کرنے کی یقین دہائی کرا دی جس میں شہر کی تمام سیوریج لائنز، آڑاتلہ روڈ پر بچھائی جانے والی مین سیوریج لائن اور محمد پور میں ڈسپوزل سٹیشن بھی شامل ہے۔ یہ بات سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے کمشنر آفس میں ہونے والے کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر دیوان،سٹی مینجر پسپ محمد اسجد علی اور سی او میونسپل کارپوریشن کاشف محمود سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ چینی کمپنی نے شہر میں پائپ لائنز بچھانے کے دوران توڑی جانے والی تمام سڑکوں کو عید کے بعد مرمت کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے جس سے شہریوں کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مڈھالی رود پر سیوریج پائپ بچھانے کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ سڑک کی کارپٹنگ کا منصوبہ موجودہ مالی سال کے دوران ہی مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے جھال روڈ پر نئے تعمیر ہونے والے اوور ہیڈ برج کے نیچے کوڑا پھینکنے کو روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ دی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں