
جہلم(اختر شاہ عارف)عید کی آمد کے موقع پر غریب اور مستحق لوگوں میں مفت نئے سلے ہوئے اور ان سلے کپڑے تقسیم کرنے کے لیئے آج ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال المرکزجہلم میں “مہربانی شاپ”کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کی مہمان خصوصی سابق ایم پی اے محترمہ سبرینہ جاوید صاحبہ اور چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال تھے۔ان کی آمد پر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،مسز فلک ناز سیٹھی،فرزانہ اجمل،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر عبد الغفور ملک،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،عبدالغفور چوہان اور سید اختر علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔مقررین نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ اس کمر توڑ مہنگائی میں جبکہ ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے۔”مہربانی شاپ”جیسے مستحسن اقدامات انتہائی قابل تعریف اور قابلِ صد ستائش ہیں۔اس کے بعد مستحق اور غریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں نئے سلے ہوئے اور ان سلے کپڑے تقسیم کیئے گئے۔اس “مہربانی شاپ”سے مستفید ہونے والے مستحق افراد نے اس پروگرام کو ترتیب دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔کہ اس پروگرام کی بدولت اب وہ بھی عید پر نئے کپڑے پہن کر عید کی خوشیاں منا سکیں گے
