موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم میں نوجوان جان کی بازی ھار گیا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم میں نوجوان جان کی بازی ھار گیا دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق دونوجوان موٹرسائیکل پر جامکے چٹھہ سے وزیرآباد آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک گدھا گاڑی سے ٹکرا گئے جس سے مہد ملہی نامی نوجوان موقع پر جا بحق ھو گیا جبکہ دوسرا ساتھی عبداللہ شدید زخمی ھو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئےاور متوفی کی لاش اور زخمی کو تحصیل پیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا.. ایک دوسرے حادثہ میں بھروکی روڈ پر موضع خسڑے کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے وزیر اعلی پنجاب کے سابق معاون خصوصی خالد چیمہ کے بھائی ذوالفقار کو بے دردی سی کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہی گیا جبکہ ان کا بھتیجا شدید زخمی ھو گیا. زخمی اور نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں