اردو گلوبل اوپن کچن کی تیسری سالگرہ پر ایک پر تکلف افطارکا اہتمام کیا گیا

Spread the love

اردو گلوبل اوپن کچن ( صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل ) کی تیسری سالگرہ پر ایک پر تکلف افطارکا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی لارڈ مئیر یاسمین ڈار، شاہینہ ھارون میئر بری، مسٹر ھارون ، سابقہ لارڈ مئیر عابد چوھان ، ڈی ایم ٹی وی کے چیئرمین لیاقت ملک، بیگم نازیہ ملک ، JKSDMA کے چیئر مین راجہ نجابت ، ہیری بوٹا، MACFEST کی چیر پرسن قیصرہ شیراز ، تحریک انصاف یوکے کے صدر عمران خلیل، فادر فلک شیر اور مانچسٹر اور گرد ونواح سے سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات، مانچسٹر کے صحافی حضرات ، پریس کلب آف پاکستان کی ہوری ٹیم نے شرکت کی اور اوپن کچن کے 3سال مکمل ہونے پر سی ای او شہزاد مرزا ،صدر عامر خان اور پوری ٹیم کو ان کی نمایاں کارکردگی پر مبارک باد دی اور ان کی خدمات کو سراہا ۔ نظامت کے فرائض صابرہ ناہید صدر یو جی آرٹ اینڈ کلچر نے ادا کئیے۔ تلاوت قاری طارق اور نعت رسول مقبول سرور چستی نے پیش کی۔


یاد رہے کہ کووڈ 19 کے آغاز میں لوگ اپنے اپنے گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے تھے ان کے گھروں میں کھانے پینے کے لئے کچھ نہ تھا ۔ اس موقع پر شہزاد مرزا سے رابطہ کیا گیا کہ ایسے لوگوں کی امداد کے لئے کچھ کیا جاۓ لہذا شہزاد مررا اور ان کی ٹیم نے اس مشکل وقت میں ایسے لوگوں کے کھانے پینے کا انتظام کیا ۔ لہذا 18اپریل 2020 میں اوپن کچن کا آغاز ہوا اور پہلے لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچانا شروع کیا اور ساتھ ہی قادریہ جیلانیہ مسجد میں شہزاد مرزا نے فوڈ بینک قائم کیا اور ضرورت مند افراد میں کھانا تقسیم کرنا شروع کیا اور روزانہ تقریبا 250 سو 300 لوگ اس سے مستفید ہوتے تھے اور یر ہفتہ کے روز ہورے ہفتے کا راشن تقسیم کیا جاتا تھا اور آج بھی اسی طرح سے تقسیم ہو رہا ہے۔ جس کا سہرا شہزاد مرزا کے سر ہے۔ اس دوران شہزاد مرزا کو بہت سے مشکل مراحل کا سامنا کرنا پڑا مگر انھوں نے ہمت نہ ہاری اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس نیک کام کے لئے ڈٹے رہے ۔ انھوں نےگرمی سردی ، برف باری بارش غرضیکہ کسی بھی صعوبت کی پراہ نہیں کی اور اپنے کام میں لگے رہے اور یاد رہے انھیں کو ئی بھی مالی مدد بھی میسر نہیں یہ کام وہ اور ان کی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت کرتے چلے آرہے ہیں ۔ یہ دنیا کا واحد اوپن کچن ہے جوکہ تین سال سے بلا ناغہ کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں