چوہدری زاہد حیات۔جہلم
جہلم ۔پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور دھریالہ جالپ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری فاروق جٹ نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اس حلقے کی قسمت بدل رہی ہے اور یہاں نہر جیسے میگا پراجیکٹ کا آغاز ہوا ہنڈ دادن خان پاسپورٹ آفس کا قیام ہونے جا رہا ہے اس کی وجہ چوہدری فواد جیسی با صلاحیت لیڈر شپ کا ہونا ہے ۔چوہدری فاروق جٹ نے کہا کہ چوہدری فواد کی قیادت میں جہلم میں پاکستان تحریک انصاف جہلم میں بہت مضبوط ہو چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ترقی کا یہ سفر حلقے کے کونے کونے تک پہنچے گا ۔اور یہ حلقہ انشاللہ پس ماندگی سے نقل آئے گا ۔فاروق جٹ نے کہا کہ انشاء اللہ دھریالہ جالپ میں بھی بہت جلد ترقیاتی کام شروع ہوں گے اور چوہدری فواد ہی اس حلقے کے لیے مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔انے والے بلدیاتی انتخابات میں چوہدری فواد کی قیادت میں بھرپور حصہ لیں اور جنرل الیکشن کی طرح چوہدری فواد کی قیادت میں کلین سویپ کریں گے۔اور اب جہلم چوہدری فواد کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے