ائی جی پنجاب پولیس خاتون پر تشدد میں ملوث اے ایس آئی کیخلاف نوٹس لیں۔
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خواتین پر پولیس کی طرف سے روز بروز تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے پنجاب میں غریب خاتون پر پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کی طرف سے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایسے واقعات میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کرے پولیس عوام کی محافظ ہے لیکن چند غلط پولیس اہلکاروں کی وجہ سے صوبہ بھر کے پولیس بدنامی کا شکار ہے جو قابل افسوس ہے۔خواتین کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے پنجاب عوام کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب اور ائی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ ہے کہ خواتین پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کیلاف نوٹس لیں اور خواتین پر تشدد میں ملوث اے ایس آئی کو برطرف کیا جائے۔
