سونیا مجید کی پیشکش کو ثمران وارثی نے خوبصورت سے کمپوز کیا مختلف ٹی وی چینلز کلام نشر کرنے کے خواہاں ہیں۔
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستان گلوکارہ سونیا مجید کا نعتیہ کلام بھردو جھولی ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے شاعرہ عمرانہ افراز کی شاعری کو گلوکارہ سونیا مجید، ثمران وارثی نے بہترین انداز میں پیش کیا ہے، نعتیہ کلام کی عکس بندی صحرا میں کی گئی ہے۔ جس سے ویڈیو بے حد دلکش نظر آتی ہے، یہ نعتیہ کلام دبئی میں ریکارڈ کیا گیا، سونیا مجید کی اس پیشکش کو ثمران وارثی نے انتہائی محنت اور خوبصورتی سے کمپوز کیا ہے، یہ نعتیہ کلام اپیل اور یمزون سمیت تمام آن لائن پلے سٹورز پر دستیاب ہے جبکہ مختلف ٹی وی چینلز بھردو جھولی کو اپنے چینل پر نشر کرنے کے خواہاں ہیں، سوشل میڈیا پر بھی گلوکارہ سونیا مجید کے نعتیہ کلام بھردو جھولی کہ بہت پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
