ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کی ٹیم کے ہمراہ اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 31 گاڑیوں کے چالان اور ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے اوور چارکنگ، اوورلوڈنگ کرنے، فٹنس سرٹیفیکیٹس اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 31 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور ایک لاکھ دو ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح دو گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 2 سو مسافروں سے زائد وصول کیا گیا کرایہ بھی انہیں واپس کروایا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری واصف یاسین نے کہا کہ مسافروں سے زائدکرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اوور لوڈنگ کرنے اور فٹنس سرٹفیکیٹس کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
