
جہلم(اختر شاہ عارف)
کمیونٹی ڈویلمنٹ کونسل المرکز جہلم کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے پراجیکٹ اور رمضان المبارک راشن پراجیکٹ کے حوالے سے کامیاب رپورٹ پیش کی ۔جو مبلغ چودہ لاکھ پچپن ہزار روپے خرچ کیے گۓ۔ آہندہ ماہ کے پراجیکٹ کی تیاری کے لئے کمیٹیاں ترتیب دی گئیں اجلاس میں چوہدری جاوید اقبال۔ڈاکٹر اسد مرزا ۔امین میر ۔مرزا ارشد بیگ۔ارشد مبارک ۔ میجر (ر)زرغون گل ۔شاہد جلیل سیٹھی ۔کرنل عبید مرزا ۔ احسان شاکر اور ایم۔ اے جمیل نے شرکت کی۔ اجلاس کی پر تکلف میزبانی میجر زرغون گل نے کی۔
