سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد لندن پہنچ گئے

Spread the love

لندن -عارف چودھری

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس لندن پہنچ گئے لندن پہنچنے پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے اپنے قائد کا بھر پور استقبال کیا نواز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کی واضع رہے کہ میاں نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے ساتھ سعودی عرب میں گزارہ جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز پاکستان سے سعودی عرب آئ تھی سعودی عرب دورے کے دوران میاں نواز شریف نے مریمُ نواز کے ساتھ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سیلمان سے شاہی محل میں خصوصی ملاقات بھی کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں