بر طانیہ کے مشہور کاروباری شخصیت اور رائل نواب کے چیف ایگزیگٹیو نواب محبوب حسین کی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات

Spread the love

بر طانیہ کے مشہور کاروباری شخصیت اور رائل نواب کے چیف ایگزیگٹیو نواب محبوب حسین کی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں اور موجودہ سیاسی صورتحال کے متعلق تفصیل سے بات ھوئی اس موقع پر پی ٹی آئ کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آپ کے پاکستان میں زر مبادلہ بھیجنے سے پاکستان چل رھا ھے اسی لئے ھماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کا کام کیا چئیرمین عمران خان نے محبوب حسین سے کہا کہ آپ کی خدمات ھمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں دیار غیر میں رہ کر آپ ھمیشہ پاکستان کا سوچتے ہیں اس وقت آپ جیسے مخلص دوستوں کی ضرورت ھے پی ٹی آئ دوبارہ اقتدار میں آکر آپ جیسے لوگوں کے مشورے سے تارکین وطن کے مسائل حل کریں گے اس موقع پر محبوب حسین نے عمران خان کو اپنی اور اوورسیز پاکستانیوں کی مکمل حمائت کا یقین دلایا اور کہا کہ ھم رہتے بر طانیہ میں ہیں لیکن ہماری دل پاکستان میں ھوتا ھے ھم آپکے ہر حکم پر لیبیک کہیں گے آپ جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ھوتے ہیں قوم کو قائد اعظم کے بعد آپ کی شکل میں ایک عظیم لیڈر ملا ھے جو پاکستان کو دنیا میں اعلی مقام دلوائے گا سابق وزیر اعظم نے محبوب حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں مستقبل میں بھی آپ جیسے پارٹی ورکر چاہئے جو بے لوث پارٹی اور پاکستان کی خدمت کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں