ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا متحدہ قومی موومنٹ غریب اور متوسط طبقہ کی جماعت ہے

Spread the love

لندن (عارف چودھری) ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا متحدہ قومی موومنٹ غریب اور متوسط طبقہ کی جماعت ہے اور یہ ہی جماعت پاکستان کو تمام مسائل سے نکال کر ترقی کی راہوں پر پہنچائے گی ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ناظم(میئر ) کراچی سید مصطفی کمال کا ماضی گواہ ہے جب انہوں نے اپنے 5 سالہ دور میں کراچی کو دنیا کے 10 تیز ترین ترقی کرنے والے شہروں میں شمار کیا تو مصطفی کمال اکیلا نہیں تھا بلکہ پوری ٹیم ان کے ساتھ تھی اور مصطفی کمال اس کامیاب ٹیم کے کیپٹن تھے پوری ٹیم ایک ہی مشن پر کام کر رہی تھی کہ ہم نے کراچی کو دنیا کا بہترین شہر بنانا ہے۔اور اب اسی مشن کے تحت ہمارا اگلا ٹارگٹ ہے کہ اب ہم نے نا صرف کراچی کو بلکہ سندھ سمیت پاکستان کے دوسرے صوبوں ,گاؤں اور شہروں کو اسی جذبہ سے تعمیر و ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے جیسے ہم نے ماضی میں کراچی کو کیا تھا ۔ جس دن اٹھارویں ترمیم کے ثمرات یو سی لیول تک آنا شروع ہو گئے اس دن پاکستان ترقی کی راہوں پر چل ہڑے گا جب تک اٹھاروی ترمیم کی روح کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے بعد پی ایف سی ایوارڈز منتقل کر نہی دیئے جاتے اور تسلسل سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوتے ۔پاکستان کے اور پاکستانيوں کے بنیادی مسائل کبھی بھی حل نہیں ہونگے ۔ پی ایس ایف ایوارڈز میں سب سے بڑی روکاوٹ مورثی سیاست اور دو بڑی خاندانی جماعتوں سمیت عمران خان کی ڈکٹیٹر شپ قیادت بھی ہے جو صرف اپنی ذات کو ہی سب کچھ سمجتی ہے اور قوم کو مورثی سیاست اور ڈکٹیٹر شپ سے چھٹکارا دلانے کے لئے نئی قیادت کی اشد ضروت ہے اور موجودہ دور میں ایم کیو ایم پاکستان ہی ایسی جماعت ہے جو سیاسی خلا پر کر سکتی ہے ۔قوم نے دو خاندانی لیمیٹیڈ پارٹیوں کو آزما کے دیکھ لیا اور عمران خان کی ڈکٹیٹر شپ کو بھی آزما کے دیکھ لیا ان تینوں نے آج ملک و قوم اس دوراہے پر لا کھڑا کیا جہاں ایک نئی قیادت ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنھبال سکے ۔ مرزا فیصل محمود نے مزید کہا کہ آخر پاکستانی قوم کب تک چند خاندانوں کی غلام بنی رہے گی ۔ انہوں نے مزید کہا ایم کیو ایم پاکستان سیاسی خلاء پر کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔انہوں نے پاکستان بھر میں نوجوان نسل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہو جائیں کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جو تمام مسائل کے حل کی اہلیت رکھتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں