ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سایکل چلانے پر پابندی

Spread the love

گلگت(پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سایکل چلانے پر پابندی اور 18 سال سے زائد نوجوانوں کو ہیلمٹ کے بغیر موٹرسایکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی، ٹریفک قوانین بالخصوص ہیلمٹ کے استعمال کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن گلگت آگاہی کیلئے پینا فیلکس پر مشتمل اشتہاری مہم چلائے گی جس کیلئے تیاری مکمل کرلی گئیں ہیں، اس کے علاوہ سکولوں کے بچوں کے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے مجسٹریٹس اور ٹریفک پولیس خصوصی اقدامات کریں گے البۃ سکولوں کے ذمہداران پرائیوٹ گاڑیوں کی بجائے سکولوں کے جانب سے پک اینڈ ڈراپ کیلئے ہائس گاڑیوں کا انتظام کرنے کے ساتھ اپنے اپنے سکولوں میں گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت مہیا کریں ِ، روڈ پر گاڑیوں کو کھڑی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور مختلف سکولوں کے انتظامی آفیسران کے ساتھ مشترکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر طلبا کو موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اٹھارہ سال سے زائد لڑکوں کو ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی، انہوں نے سختی کے ساتھ سکولوں کے مالکا ن کو احکامات دئے کہ وہ سکول آنے والے بچوں، اساتذہ اور ویزٹرز کیلئے پرائیوٹ پارکنگ کی سہولت دیں، بصورت دیگر روڈپر گاڑیوں کو کھڑی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، مجسٹریٹس ہمہ وقت ٹریفک پولیس کے ہمراہ جہاں ضروت پڑے گی کاروائی کریں گے۔ واضح رہے جوٹیا ل ایریا میں مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے بچوں کو چھٹی کے موقع پر گاڑیوں کی غیر معمولی رش بڑھ جاتی ہے جسکو کو کنٹرول کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے عملی اقدامات کی غرض سے اہم فیصلے کئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں