بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری رابعہ سید نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے جو قابل تعریف ہے یاد رہے کہ خیبر پختون خواہ کے شہر لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے 3 حملے پسپا کر دیے اور جوابی کاروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن میں دہشتگرد کمانڈر موسی خان بھی شامل ہے۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جن میں نائیک صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپائی عابد حسین شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری رابعہ سید نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید سیکیورٹی اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
