ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر کی ہدایت پر یونیورسٹی آف ساہیوال میں طلبہ و طالبات کی آگاہی اور معاشرے سے تمباکو نوشی اور منشیات کے تدارک کے لئے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے تمباکو نوشی اور منشیات کے پھیلاؤ، صحت پر برے اثرات اور معاشرتی مضمرات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز نے کیا تھا- سیمینار میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی- مقررین میں سماجی شخصیات شیخ اعجاز احمد، پروفیسر بشیر احمد، امتیاز علی شاہ اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طلحہ فاروق شامل تھے۔تقریب کے آخر میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمد ایوب نے مقررین اور حاظرین طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔
