چیف اکرام الدین کا پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

Spread the love

مرحوم نثار احمد خان ایڈووکیٹ ایک بہترین قانون دان اور عظیم انسان تھے۔

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)اکرام الدین نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر بشیر احمد کے بڑے بھائی اور اشتیاق احمد ایڈمن آفس کے والد نثار احمد خان ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نثار احمد خان ایڈووکیٹ ایک بہترین قانون دان اور عظیم انسان تھے چارسدہ کے عوام ایک عظیم اور قابل قانون دان سے محروم ہو گئے . اکرام الدین نے اپنی اظہار افسوس میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نثار احمد خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد اور مرحوم کی دیگر لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں