مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن کے پی
پشاور(نمائندہ وصال احمد) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری رابعہ سید نے کہ 1 مئی یوم مزدور پاکستان تاریخ کا اہم ترین دن ہے آج کا دن دنیا کے کئی ممالک میں یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے پاکستان میں بھی مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے یوم مزدور کے موقع پر رابعہ سید نے اردو گلوبل میڈیا کو بیان میں کہا بیروزگاری، مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مزدوروں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہے۔
