لندن ( عارف چودھری)
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا جب تک اشرافیہ کی جماعتیں اقتدار پر قابض ہیں ۔ملکی نظام اور عوام کے مسائل میں کوئی بہتری نہیں آئے گی ۔ قوم یہ سمجھ بیٹھی تھی میثاق جمہوریت کرنی والی دو بڑی جماعتيں قوم کے دکھوں کا مداوا کریں گی ۔مگر ان دونوں بڑی خاندانی لمیٹڈ پارٹیوں نے قوم کے ساتھ مذاق جمہوریت کیا ۔ قوم نے ان دونوں لیمٹیڈ پارٹیوں کی جگہ پی ٹی آئی کو فوقیت دی مگر عمرانی حکومت کے اسکینڈز اور گوگی جیسے کردار اور حالیہ ریکارڈنگز نے پاکستانی عوام سے عمران خان حکومت کے برھم کا پوک کھول کے رکھ دیا اور اعجاز چوہدری کی ٹکٹ کے عوض پر پارٹی فنڈز کے نام پر سیاسی رشوت کی بات نے جو خواب پاکستانی عوام کو نئے پاکستان کے نام دیکھائے گئے تھے وہ تو بلکل ایسے ہی ہے پرانی شراب نئی بوتل میں بند کر دی جائے ۔ قوم جان چکی ہے ان تینوں جماعتوں میں ایک ہی کلاس کے لوگ اور مختلف خاندانوں کے لوگ اوپری سطح تک موجود ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ان ہی تین جماعتوں سے کوئی نا کوئی حکومت میں آئے گا اسی لئے کسی کا بھائی پی ٹی آئی میں ہے تو دوسرا بھائی ن لیگ میں ہے اور کوئی خاندان کا تیسرا فرد پی پی میں ۔ ہاں عام عوام کو بے وقوف بنا جا رہا ہے ۔ اگر ان کو عوام کے مسائل حل کرنے کا ادراک ہوتا تو یہ این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈز کا اجراء کرتے ۔ اگر انہیں عوامی مسائل حل کرنے کا اتنا شوق ہوتا تو یہ تسلسل کے ساتھ بلدیاتی الیکشن کرواتے۔ اگر انہیں عوامی مسائل حل کرنے کا شوق ہوتا تو یہ صیح مردو شماری کرواتے تاکہ صیح این ایف سی ایوارڈ صوبوں میں تقسیم ہو سکتے۔ انہیں صرف اپنا حکومت میں رہنا ضروری ہے تاکہ اہنے زاتی مفادات کا تحفظ ہو سکے فیصل محمود نے مزید کہا کہ کراچی جو کماؤ بیٹا ہے وہ پاکستان کو 70 فیصد کما اور سندھ کو 95 فیصد کما کر دیتا ہے چند عناصر اس کا حجم کم کرنے کے در پر ہے ایسے عناصر ناصرف کراچی کے دشمن ہے بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں ۔ یہ کیسی بے غرضی ہے ۔کمانے والا بیٹا کما کر تو دے آپ بیمار بیٹے کی تیمار داری بھی نہ کریں ۔ آخر کیوں۔فیصل محمود نے ارباب اختیار سے پرزو اپیل کرتے ہوئے کہا 90 لاکھ اورسیز پاکستانی مطالبہ کرتے صیح مردم شماری سے صیح اعداد و شمار مرتب کئے جائیں۔تاکہ مستقبل کی صیح منصوبہ بندی میں مدد لی جا سکے۔
